یوکرائن کی نومنتخب پارلیمنٹ میں ارکان کی ہنگامہ آرائی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2012
یوکرائن کی نومنتخب پارلیمنٹ میں گزشتہ روز بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ فوٹو : اے ایف پی

یوکرائن کی نومنتخب پارلیمنٹ میں گزشتہ روز بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ فوٹو : اے ایف پی

کیف: یوکرائن کی نومنتخب پارلیمنٹ میں ارکان آپس میں گھتم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں اور انڈوں کی بارش کردی۔

یوکرائین کی نو منتخب پارلیمنٹ کے اجلاس میں جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اعلان سے کچھ دیر قبل اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن میں دھاندلی سے جیتی۔ اس موقع پر حکومتی ارکان بھی وہاں پہنچ گئے اور ایک دوسروں کو دھکے دیئے، مکے مارے اور انڈے پھینکے۔

واضح رہے کہ یوکرائن کی پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کوئی نئی بات نہیں۔12  دسمبر کو بھی قائد ایوان کے انتخاب کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔