را، افغان ایجنسی، ٹی ٹی پی، لشکرجھنگوی سی پیک کیخلاف ہیں، ڈی جی آئی بی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 19 اکتوبر 2016
ایک فرد بھی لاپتہ نہیں کیا، 5000 آپریشز کیے، 865 دہشت گرد پکڑے، 171 مارے گئے، آفتاب سلطان کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ۔ فوٹو: فائل

ایک فرد بھی لاپتہ نہیں کیا، 5000 آپریشز کیے، 865 دہشت گرد پکڑے، 171 مارے گئے، آفتاب سلطان کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے بتایا ہے کہ سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے سی پیک روٹ پرآئی بی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے اورسی پیک منصوبے کوناکام کرنے کے لیے را، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان اورافغان خفیہ  ایجنسی این ڈی ایس سرگرم عمل ہیں جن کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

2013-16تک ادارے نے 5000 آپریشز کیے ہیںجن میں 865 انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑ گئے 171 مارے گئے، پچھلے 3 سال میں 11.34 لاکھ کے قریب ٹیکنیکل سہولت فوج و دیگر فورسز کو فراہم کئے گئے۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود کی صدارت میںہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سی پیک منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس منصوبے کو ناکام کرنیوالی تنظیموں کیخلاف انٹیلی جنس ایجنسیاںسخت اقدامات کریں اوردشمن دہشت گردوں کی میڈیا پرعام تشہیرکرکے دنیا کو اصل حقائق بارے آگاہ کریں اورپاکستان کوبدنامی سے بچایا جائے۔

آفتاب سلطان نے قائمہ کمیٹی کوانٹیلی جنس بیورو کی کارکردگی،کام کے طریقہ کار، بجٹ، دہشتگردی کیخلاف کیے جانیوالے اقدامات کے معاملات پربتایاکہ کراچی اور خیبر پختونخوا کے بعد صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی آپریشن شروع کیے جا رہے ہیں،کسی بھی فردکے لاپتہ ہونے میں شامل نہیں، ہمارا کام صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔

آفتاب سلطان نے یہ بھی تسلیم کیاکہ 1992کے کراچی آپریشن کے بعدانٹیلی جنس بیوروکوسلادیا گیا تھا۔ مگر وزیراعظم پاکستان نے ایک دفعہ پھر ادارے کو بھرپور منظم کیا ہے اوربہت سے مسائل حل کیے ہیںجس سے کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی۔آئی جی رینجرزنے کہا کہ انٹیلی جنس بیوروکی معلومات کی بدولت دہشت گردی کی کنٹرول میں نمایاں مددملی ہے۔ انٹیلی جنس بیوروکی معلومات تقریبا100 فیصددرست ثابت ہوئی ہیں، چیئرمین نادراعثمان مبین نے قائمہ کمیٹی کوبتایا نادرا کا کام پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن کرنا اور شناختی کارڈ جاری کرنا ہے۔

چیئرمین کمیٹی کے سوال کے جواب میں چیئرمین نادرا نے کہاکہ کسی غیرملکی کاسرکاری ملازمت میں ہونا ہمارے علم میں نہیں البتہ نادرا میں دو کیسز آئے تھے جنھیں نوکری سے نکال دیاگیا، چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمودنے کہاکہ بہت سے دہشت گردوں سے پاکستانی شناختی کارڈ و پاسپورٹ ملے تھے مگر حقیقت میں وہ پاکستانی نہیں تھے۔ بھارتی فوج کا کرنل کل بھوشن پاکستان میں دہشت گردی کے معاملات میں گرفتارہوا اور بھارت کااصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔