پی آئی اے کی لندن اوربرمنگھم کیلئے پروازوں کے کرائے میں 20 فیصد کمی

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
رعایتی نرخوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک حاصل کئے جا سکتے ہیں، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

رعایتی نرخوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک حاصل کئے جا سکتے ہیں، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: قومی ائیر لائن نے لندن اور برمنگھم کے لئے پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن اور برمنگھم کے لئے پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی کلاس کے لئے کی گئی ہے اور رعایتی نرخوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ’ پی آئی اے بھی بہترین ائیرلائنز میں شامل ہوگی‘

واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی نژاد برطانویوں کی تعداد کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔