فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

فیصل آباد: تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں تھانہ صدرکے علاقے کریم نگر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں میاں ساجد اور بیوی ارشاد بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے کیونکہ مقتولہ ارشاد بی بی کی ساجد سے تیسری شادی تھی جب کہ ساجد کی پہلی شادی تھی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔