مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید درجنوں بے گناہ نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
بھارتی فوج گرفتار ہونے والے مظلوم کشمیریوں کو دوردراز کے شہروں میں منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

بھارتی فوج گرفتار ہونے والے مظلوم کشمیریوں کو دوردراز کے شہروں میں منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی تشدد کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے جب کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو تنگ کرنے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اوراب بھارتی فوج نے 24 گھنٹوں میں 122نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نئے نئے طریقوں سے جاری کشمیریوں کے خلاف جارحیت ختم نہیں ہو رہی اوراب محض 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے122 نوجوانوں اوربچوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی فوج گرفتارہونے والے مظلوم کشمیریوں کو دوردرازکے شہروں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کیلئے انہیں ڈھونڈتے پھررہےہیں۔ اسی سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر ان گرفتاریوں کے خلاف خواتین نے بھی ریلی نکالی اور پاکستان کا پرچم لہرایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے

دوسری جانب نئی دہلی میں حریت رہنماؤں کے ایک مختصروفد نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سے بھی ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔