غزل گائیکی کے فروغ کیلیے ثقافتی ادارے کردارنبھائیں، فریدہ خانم

شوبز رپورٹر  جمعـء 14 دسمبر 2012
نوجوان نسل کی بڑی تعداد پاپ اور راک موسیقی کی طرف جارہی ہے، فریدہ خانم۔  فوٹو : فائل

نوجوان نسل کی بڑی تعداد پاپ اور راک موسیقی کی طرف جارہی ہے، فریدہ خانم۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیکہ فریدہ خانم نے کہا ہے کہ غزل گائیکی کے فروغ کے لیے ثقافتی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ اس خطے میں غزل گائیکی کومقبول بنانے کے لیے معروف گائیکوں نے بہت محنت کی ، لیکن اب صورتحال تبدیل ہورہی ہے اورنوجوان نسل کی بڑی تعداد پاپ، راک کی طرف جارہی ہے۔ اگرہم غزل جیسے انمول فن کو بچانا چاہتے ہیں اوراپنی نئی نسل تک منتقل کرناچاہتے ہیں توحکومت کی جانب سے فن وثقافت کے فروغ کے لیے بنائے گئے ادارے غزل فیسٹیولزاورغزل گائیکی کے مقابلوںکاانعقادکریں جس سے بہت سا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہارفریدہ خانم نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

2

انھوں نے کہاکہ پاکستان کے بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں اوردیہاتوں میںبھی بہت سا ٹیلنٹ آباد ہے جواپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پلیٹ فارم کے منتظر رہتے ہیں اوراسی طرح ان کا فن کھوجاتا ہے، یہ موقع ہے کہ ہم غزل گائیکی کے فروغ کے لیے کام کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔