مطالبات نا مانے تو نوازشریف دیکھیں گے کہ ’’گو نواز گو‘‘ بولنے پر کیا ہوتا ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
ہم بھٹو کے سپاہی اور بی بی کےبیٹےہیں اس لیے نا کبھی یوٹرن لیا ہے اور نا لیں گے، چیرمین پیپلز پارٹی، فوٹو؛ پی پی آئی

ہم بھٹو کے سپاہی اور بی بی کےبیٹےہیں اس لیے نا کبھی یوٹرن لیا ہے اور نا لیں گے، چیرمین پیپلز پارٹی، فوٹو؛ پی پی آئی

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر نواز شریف خود دیکھیں گے کہ جب بھٹو ’’گو نواز گو‘‘ بولتا ہےتو اس کا اثر کیا ہوتا ہے۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیپلز پارٹی یوٹرن پارٹی نہیں ،ہم بھٹو کے سپاہی اور بی بی کےبیٹےہیں، ہم نے  نا کبھی یوٹرن لیا ہے اور نا لیں گے، وہ اب بھی کہتے ہیں کہ نواز شریف ان کا پاناما بل قبول کرلیں، نوازشریف اگر ان کے 4 مطالبات نہیں مانتے تو وہ بھی ’’گو نواز گو‘‘کہیں گے، پھر نواز شریف خود دیکھیں گے کہ جب بھٹو ’’گو نواز گو‘‘ بولتا ہےتو اس کا اثر کیا ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  نوازشریف تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے، وہ صرف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں لیکن ان کے اقدامات 18ویں ترمیم اور جمہوریت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام اداروں کو لاہور منتقل کرنے کی کیا ضرورت ہے تاہم سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔