پیمرا نے بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
خلاف ورزی کرنے والوں کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا، پیمرا، فوٹو؛ فائل

خلاف ورزی کرنے والوں کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا، پیمرا، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا کا 120 واں اجلاس چیرمین پیمرا ابصار عالم کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان، سیکریٹری انفارمشین صبا محسن، چیرمین ایف بی آر ناصر محمد خان، چیرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ سمیت اتھارٹی کے دیگر ممبران شریک تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی چینلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جارہی ہے، چئیرمین پیمرا

اس خبر کو بھی پڑھیں: پیمرا کا بھارتی چینلز دکھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اجلاس میں حکومت کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں حکومت پاکستان نے پیمرا کو انڈین مواد سے متعلق فیصلہ سازی کرنے میں مکمل اختیارات تفویض کردیئے جس کے بعد اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔