کک آج سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے انگلش کرکٹر بن جائیں گے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
 سے زیادہ 200 ٹیسٹ کھیلنے کااعزاز بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

سے زیادہ 200 ٹیسٹ کھیلنے کااعزاز بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

چٹاگانگ: الیسٹرکک جمعرات کوکیریئر کا 134واں میچ کھیل کر سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے انگلش پلیئر بن جائیں گے۔

مجموعی فہرست میں ان کا نمبر11واں ہوگا، سب سے زیادہ 200 ٹیسٹ کھیلنے کااعزاز بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا نے یکساں طور پر 168،168 میچز میں حصہ لیا، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس 166 ٹیسٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔