وہاڑی کے نوجوان کی 28 صفحات پر مشتمل انوکھی سی وی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
بارسٹول اسپورٹس نامی آن لائن نشریاتی ادارے نے اس کو  شاہکار قرار دے دیا ہے۔فوٹو: ڈیلی میل

بارسٹول اسپورٹس نامی آن لائن نشریاتی ادارے نے اس کو شاہکار قرار دے دیا ہے۔فوٹو: ڈیلی میل

وہاری سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم نے 28 صفحات پر مشتمل سی وی بناڈالی جو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ یہ نوکری نہ ملنے سے مایوس نوجوانوں کے لیے یقیناً ہمت نہ ہارنے کا پیغام ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد سلیم نے نوکری کی تلاش کے لیے 28 صفحات پر مشتمل منفرد سی وی بناکر سب کو حیران کردیا جب کہ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ لینکڈ ان پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ بارسٹول اسپورٹس نامی آن لائن نشریاتی ادارے نے اس کوشاہکار قرار دیا ہے۔

محمد سلیم کا کہنا تھا کہ 28 صفحات کی یہ سی وی بنانا آسان نہ تھا اور اس کے لیے بہت محنت درکار تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اس سے قبل 20 سی ویز تیار کرچکے تھے لیکن ان کی تسلی نہیں ہوئی جس کے بعد مزید محنت کرنے کے بعد یہ نتیجہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امریکا یا کینیڈا کی کمپنیوں میں نوکری کے لیے اپلائی کرنا اور مقابلے کے اس دور میں نوکری کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ہے اس لیے آپ کو کچھ منفرد کرنا پڑتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔