- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
پاکستان میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، عتیقہ اوڈھو

فوکس پی کے ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی بڑھتی ہوئی انڈسٹری کو دوام مل سکے، اداکارہ، فوٹو؛ فائل
کراچی: معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہےکہ پاکستان میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مطلوبہ انسانی ودیگر تمام وسائل موجود ہیں لیکن ہم ابھی اس کے صحیح استعمال سے مکمل واقفیت نہیں رکھتے۔
فوکس پی کے فیڈریشن برائے صنعت و تجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کی پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ کانفرنس کے انعقاد کے اعلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ پاکستان میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مطلوبہ انسانی ودیگر تمام وسائل موجود ہیں لیکن ہم ابھی اس کے صحیح استعمال سے مکمل واقفیت نہیں رکھتے اس لیے ہم ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہ رہے ہیں جس سے نا صرف انڈسٹری کے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری نیٹ ورکنگ کرسکیں بلکہ وہ نوجوان جو ابھی طالب علم ہیں لیکن انٹرٹینمنٹ کی فیلڈ میں اپنا مقام بنانا چاہتے ہیں ان کو بھی ایک موقع دیں کہ وہ فیلڈ میں موجود لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم کرسکیں۔
فوکس پی کے سے متعلق معلومات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوکس پی کے ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی بڑھتی ہوئی انڈسٹری کو دوام مل سکے اور ہم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کریں۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ سارک اور پڑوسی ملک سے شخصیات کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ صنعت کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی مقرر آئیں، اپنے تجربات شیئر کریں اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق مکمل آگاہی رکھیں تاہم یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ دسمبر میں سیاسی موسم و حالات کس طرح کے ہوں گے۔
فوکس پی کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز، شوبز شخصیات، تقسیم کاروں، ٹریڈ باڈیز، پروڈکشن ہاؤسز، موسیقی کے پروڈیوسر اور فلم تقسیم کاروں کے ساتھ ساتھ تخلیقی اور تکنیکی ماہرین کے لیے میڈیا ہاؤسز کے مالکان، فلم اور ٹی وی کے پروڈیوسرز، فانسرز، کیبل، فلم اور پرنٹ کے ڈسٹری بیوٹرز سے ملنے کا اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے۔ فوکس پی کے، میں ڈزنی، کانس اور ایروز جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔
دو روزہ کانفرنس میں پروڈکشن، انٹرٹینمنٹ اور میڈیا کے تمام سیکٹرز کے پروفیشنلز شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں ملکی ٹی وی، فلم، تھیٹر، ریڈیو، پرنٹ اور ڈیجیٹل کی فیلڈز سے متعلق بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد ایونٹ میںانڈسٹری کے پروفیشنلز کو بزنس کمیونٹی، ملکی اور غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ نیٹ ورکنگ کر کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
فوکس پاکستان کی ٹیم نے بانڈ ایڈورٹائزنگ کو اپنا میڈیا پارٹنر اور برانڈنگ کے لیے چنا ہے جب کہ’ ٹاکنگ پوائنٹ‘، اسٹریٹجی اور کمیونیکیشن میں فوکس پاکستان کا پارٹنر ہے۔مائنڈ میپ کمیونیکشنز ڈیجیٹل پارٹنر ہے اور ایکمن روڈ اسٹوڈیوز لاجسٹکس اور انٹرنٹینمنٹ میں پارٹنر ہے۔ عتیقہ اوڈھو، فیڈریشن برائے صنعت و تجارت پاکستان کی اسٹینڈنگ کمیٹی فور پروڈکشن اینڈ انٹر ٹینمنٹ کی چئیر پرسن کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد رواں سال دسمبر کی 3 اور4 تاریخ کو کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔