رینجرز نے سکھر اور حب سے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے

کامران خرانی اورقاری عطااﷲ 23اکتوبر 2015 کو جیکب آبادبم دھماکے میں ملوث ہیں


Staff Reporter October 23, 2016
عوام کراچی اوراندرون سندھ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز کو دیں، ترجمان۔ فوٹو؛ فائل

سندھ رینجرزنے سکھر اور حب چوکی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پرسکھر اور حب چوکی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

9 محرم الحرام بمطابق 23اکتوبر 2015 کو لاشاری محلہ جیکب آباد میں بم دھماکے کی کامران خرانی نے منصوبہ بندی اور قاری عطا اﷲ نے معاونت کی، دونوں دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

عوام کو مطلع کیا جاتاہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مدد گار whatsapp نمبر 0316-2369996 ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پرکال یاایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مقبول خبریں