ماڑی پور: رکشے میں سوار ڈکیت گروہ گرفتار ،اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 15 دسمبر 2012
 انسپکٹر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے7سال قبل ملیر سٹی کے علاقے میں واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی تھی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

انسپکٹر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے7سال قبل ملیر سٹی کے علاقے میں واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی تھی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: ایس آئی یو اور میمن گوٹھ پولیس نے4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سب انسپکٹر اسلام نے مخبر کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ ماڑی پور روڈ پر سی این جی رکشا میں سوار 3 ملزمان محمد شاہد عرف شمس عرف چاچو ، شوکت علی عرف ابا اور محمد آصف کو گرفتار کر کے ملزمان سے2 پستول برآمد کر کے رکشا سرکاری تحویل میں لے لیا۔

ایس آئی یو کے ترجمان انسپکٹر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے7سال قبل ملیر سٹی کے علاقے میں واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی تھی جس کے الزام میں وہ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ مذکورہ واردات سے قبل اور اس کے بعد بھی متعدد بار اسٹریٹ کرائم کے الزام میں گرفتار کیے جا چکے ہیں،واقعے کے وقت ملزمان ماڑی پور میں واقع ایک گودام میں ڈکیتی کرنے جا رہے تھے جبکہ میمن گوٹھ پولیس نے ایک ملزم ذوالفقار عرف بھٹوکو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔