ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے قابل مذمت ہیں،عباس کمیلی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 15 دسمبر 2012
دہشت گردوں کے حوصلے بلند اور ان کے دلوں سے سزا کا خوف ختم ہوتا جارہا ہے، عباس کمیلی۔  فوٹو : فائل

دہشت گردوں کے حوصلے بلند اور ان کے دلوں سے سزا کا خوف ختم ہوتا جارہا ہے، عباس کمیلی۔ فوٹو : فائل

کراچی: جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے شہر میں ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے موثر اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حوصلے بلند اور ان کے دلوں سے سزا کا خوف ختم ہوتا جارہا ہے لہٰذا حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو اس طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔