نیشنل ٹیلینٹ پول قائم ،سندھ میں 34کروڑ کافنڈ مختص

طفیل احمد  ہفتہ 15 دسمبر 2012
بیرون ممالک کے ماہرین کوپاکستان مدعوکرکے انکے تجربات سے استفادہ حاصل کیاجائیگا فوٹو: فائل

بیرون ممالک کے ماہرین کوپاکستان مدعوکرکے انکے تجربات سے استفادہ حاصل کیاجائیگا فوٹو: فائل

کراچی: حکومت نے ملک میں نیشنل ٹیلینٹ پول قائم کردیا، نیشنل ٹیلینٹ پول کے تحت بیرون ممالک میں کام کرنے والے مختلف شعبوںمیں کام کرنے والی اعلی تعلیم یافتہ اور ارفع ذہن رکھنے والے ماہرین کوپاکستان مدعوکیاجائے گا۔

جس کے تمام اخراجات نیشنل ٹیلینٹ پول برادشت کرے گا،پول کے تحت سندھ میں34کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین کی صلاحیتوں اوران کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے، ماہرین کومختلف یونیورسٹیوں میں لیکچررزکے لیے مدعو کیا جائے گا اورانھیں پاکستانی یونیورسٹیوں سمیت دیگ شعبوں میں وزیٹنگ فیکلٹی میں شرکت کی پیشکش بھی کی جائے گی، مقصد پاکستان کے تمام شعبوں میں بہتری اورترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے ،اس حوالے سے جمعہ کوگورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی سربراہی میں اجلاس بھی منعقدکیاگیا۔

6

جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ،پرووائس چانسلر سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی،گورنر سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ نیشنل ٹیلینٹ پول کوچاروں صوبوں میں فعال کیاجارہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گورنر سندھ نیاجلاس کے شرکاکوکہا ہے کہ وہ بیرون ممالک سے پاکستان مدعوکرنے والوں کے نام اورتجاویزوسفارشات مرتب کرکے نیشنل ٹیلینٹ پول بھیجیں تاکہ نیشنل ٹیلینٹ پول سندھ اس سلسلے میں معاونت ورہنمائی کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔