شکار پور:ویگن اور ٹرک میں تصادم، سیاسی کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 دسمبر 2012
لکھی غلام شاہ کے قریب ویگن دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

لکھی غلام شاہ کے قریب ویگن دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

شکار پور: ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ فنکشنل کے کارکن گزشتہ روز حیدر آباد کے جلسہ عام میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ  سکھر شکارپور روڈ  پر لکھی غلام شاہ کے قریب ان کی ویگن دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق گل محمد، رسول بخش، گل حسن کھوسہ، حق نواز اور غلام قادر کی لاشیں ان کے آبائی علاقے ٹھل پہنچا دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔