ووٹرلسٹوںسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کیاجائے،محنتی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 16 دسمبر 2012
حکومت عدلیہ کے خلاف سازشوں کا سختی سے نوٹس لے،پریس کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

حکومت عدلیہ کے خلاف سازشوں کا سختی سے نوٹس لے،پریس کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے پتلے نذر آتش کرنا اور نازیبا الفاظ استعمال کرنا عدلیہ دشمنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری نسیم صدیقی‘ نائب امرا برجیس احمد، راجہ عارف سلطان، نصراللہ خان شجیع،ڈاکٹر عبدالواسع شاکر ، حافظ نعیم الرحمن اور دیگر بھی موجودتھے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد جمعہ کی رات سے ہی پورے شہر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ اورجلائو گھیرائو کرکے شہریوں کو ہراساں کیا گیا اور دکانیں بند کرائی گئیں اور ہفتہ کو بھی یہی سلسلہ جاری رہا ،انھوں نے کہاکہ شہر میں حالیہ مظاہرے کراچی میں ووٹر لسٹوں میں ہونے والی بے قاعدگی کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو سبوتاژ کرنے اور عدلیہ پردبائو ڈالنے کی کوشش ہے۔

02

حکومت اور حلیف جماعت مل کرعدلیہ دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اگر عدلیہ نے کسی کو طلب کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش ہوکر صفائی پیش کرنی چاہیے یہی جمہوری طریقہ ہے، اوچھے اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے عدالتی فیصلے کو پامال کرنا جمہوری رویہ نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدلیہ کے خلاف سازشوں کا سختی سے نوٹس لے۔ ووٹر لسٹوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرفی الفور عملدرآمد کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔