انٹرپول نے مشرف کی گرفتاری کیلیے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی

قیصر شیرازی  اتوار 16 دسمبر 2012
خط کے بارے میں انٹرپول ہیڈآفس سے جنوری میں کوئی بھی جواب دیے جانے کا امکان ہے فوٹو : فائل

خط کے بارے میں انٹرپول ہیڈآفس سے جنوری میں کوئی بھی جواب دیے جانے کا امکان ہے فوٹو : فائل

راولپنڈی: انٹرپول کو سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس کے اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی گرفتاری اور پاکستان حوالگی کیلئے جاری کردہ خط باقاعدہ طور پر موصول ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر انٹرپول پاکستان کو اس خط کے موصول ہونے کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ یہ خط انٹرپول کے ہیڈکوارٹرز فرانس کے شہر لیان بھیجا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس خط کے بارے میں انٹرپول ہیڈآفس سے جنوری میں کوئی بھی جواب دیے جانے کا امکان ہے، فرانس میں کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں ہونے والی ہیں، اس لئے اس بابت جواب میں بھی تاخیرکا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔