کراچی میں آج سے 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

اسٹاف رپورٹر  پير 17 دسمبر 2012
رواں سال کی آخری پولیومہم کے دوران تھرپارکرکے علاوہ صوبے کے22اضلاع کے بچوں کوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی. فوٹو: فائل

رواں سال کی آخری پولیومہم کے دوران تھرپارکرکے علاوہ صوبے کے22اضلاع کے بچوں کوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی. فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم آج (پیر سے) سے شروع  کی جائیگی جو بدھ تک جاری رہے گی۔

رواں سال کی آخری پولیومہم کے دوران تھرپارکرکے علاوہ صوبے کے22اضلاع کے5سال تک کے بچوں کوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی، تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے میں پیر سے (آج) تین روزہ انسداد پولیومہم  شروع کی جائیگی سہ روزہ انسدادپولیومہم کے دوران کراچی سمیت22اضلاع کے44لاکھ بچوںکوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی۔

پولیومہم کے دوران صوبے میں15ہزار رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی مائیکروپلاننگ بھی مکمل کرلی گئی ہے اور کراچی کے18ٹائونز سمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموںکوبھی پولیووائرس کی حفاظتی خوراک پہنچادی گئی ہے، ای پی آئی کے صوبائی مینجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایاکہ ضلع تھرپارکر کے سواکراچی سمیت صوبے بھر میں بچوں کوپولیو وائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلانے کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

01

انھوں نے تصدیق کی کہ کراچی میں امسال پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہواجوایک اچھی علامت ہے لیکن سندھ کے مختلف اضلاع میں 4بچے پولیو وائرس کاشکارہوچکے ہیں، ان کاکہناتھا کہ وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمدکی ہدایت پر مہم کو کامیاب بنانے کیلیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل پولیوپروگرام نے کراچی کے بلدیہ ٹاؤن اورگڈاپ کے ٹائونز سمیت ملک کے دیگر19 اضلاع کوہائی رسک ایریا قراردیا ہے جس میں کہاگیا ہے ان اضلاع پولیومہم کی مطلوبہ کوریچ بھی مکمل نہیں،دوسری جانب سے صدرمملکت نے ایک بار پھر2013پولیو وائرس کا خاتمے کا آخری سال قراردیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے سال کے اختتام تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ کردیاجائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔