رواں ماہ کراچی ایکسپریس کی نج کاری کا منصوبہ

آن لائن  پير 17 دسمبر 2012
ریلوے کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی ایکسپریس شالیمار ایکسپریس چلانے والی کمپنی ایئر ریل سروس کو بیچی جائے گی. فوٹو: فائل.

ریلوے کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی ایکسپریس شالیمار ایکسپریس چلانے والی کمپنی ایئر ریل سروس کو بیچی جائے گی. فوٹو: فائل.

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے رواں ماہ لاہور سے کراچی چلنے والی مسافر ٹرین کراچی ایکسپریس کی نج کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے بعد مسافر ٹرین نجی کمپنی کے حوالے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بزنس ٹرین خریدنے والی نجی کمپنی پاکستان ریلوے کی کروڑوں کی نادہندہ ہوچکی ہے۔

ریلوے کے ایک دیگر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی ایکسپریس شالیمار ایکسپریس چلانے والی کمپنی ایئر ریل سروس کو بیچی جائے گی، نجکاری کے بعد کراچی ایکسپریس کو شالیمار دوئم کا نام دیا جائے گا۔ ٹرین حوالگی کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی۔ دوسری جانب ریلوے مزدور یونین ریلوے کی نجکاری کیخلاف مزاحمت کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔