خردبینی دنیا کی حیرت انگیز اورمتاثرکن تصاویر

ویب ڈیسک  اتوار 5 مارچ 2017
حال ہی میں فوٹوگرافی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھرسے خردبینی دنیا کی حیرت انگیز تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ نکون کمپنی

حال ہی میں فوٹوگرافی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھرسے خردبینی دنیا کی حیرت انگیز تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ نکون کمپنی

نیویارک: کیمرہ اور لینس بنانے والی مشہور کمپنی نِکون نے اس سال بھی دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ وہ کسی بھی شے کی اندرونی اور یا خردبینی تصاویر لے کر دنیا کو ان عجائبات سے آگاہ کریں۔

اس مقابلے میں 70 ممالک کے 2 ہزار سے زائد فوٹوگرافرز نے حصہ لیا اور میگنیفائنگ عدسے یا پھر مائیکروسکوپ (خردبین) سے بہت تفصیلی تصاویر کھینچی ہیں۔ ان تصاویر میں زیادہ تر جانداروں کے مختلف گوشوں کی تصاویر لی گئی ہیں تاہم پانی کے بلبلوں سے لے کر مکھی کی آنکھ تک بھی نمایاں ہیں۔ تصاویر دیکھ کر قدرت کی فنکاری اور باریکی کا احساس جی اٹھتا ہے تو نوکیا اسمال ورلڈ مقابلے کی چند بہترین تصاویر یہ ہیں جنہیں عام حالات میں پہچاننا ممکن نہیں۔

پھولوں کا رس چوسنے والی تتلی کی سونڈ

اس تصویر میں کسی رسی کی طرح گول دکھائی دینے والی شے تتلی کی وہ سونڈ ہے جس سے وہ رس چوستی ہے۔

بھنورے کا پاؤں

اس تصویر میں ایک خاص قسم کے بھنورے کی پیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے ڈائیونگ بیٹل کہا جاتا ہے جو پانی میں غوطہ لگاتا ہے اور اس کے پیر کا رنگ برنگی تلوا دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے۔

مکڑی کی آنکھ

اچھلنے والی مکڑی ( جمپنگ اسپائیڈر) کی آنکھ کی خوبصورت اور حیران کن تصویر

کھن کھجورے کا ڈنک

کنسلائیاں اور کن کھجورا ہمارے ملک میں بھی عام پایا جاتا ہے لیکن اس تصویر میں اس کہ وہ ڈنک نمایاں ہے جس سے یہ اپنے شکار کو گرفت کرتا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق یہ کیڑا بہت زہریلا ہے۔

تتلی کے پروں کا ڈیزائن

ایک اور خوبصورت تصویر جس میں تتلی کے رنگین پروں کے چھلکے دار پرت دیکھی جاسکتی ہے۔

شکاری مکھی کی آنکھ

روبر فلائی ایک قسم کی بڑی مکھی ہے جو چھوٹے جانداروں کا شکار کرتی ہے۔ اس کی قریبی اور تفصیلی تصویر دیکھیں۔

زوپلانکٹن کا مائیکروگراف

سمندروں کی سطح پر چھوٹے خردبینی جاندار تیرتے رہتے ہیں جنہیں زوپلانکٹن کہا جاتا ہے اور ایک فوٹوگرافر نے بہت سلیقے سے 65 فاسلز زوپلانکٹن کی تصویر لی ہے۔

بھنبھیری کا لاروا

بھنبھیری یا ڈریگن فلائی کا لاروا اتنا خوبصورت ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔