لاہور:پتنگ بازی پرپابندی ختم،بسنت کی تیاریاں شروع

ویب ڈیسک  پير 17 دسمبر 2012
 کمیٹی میں شامل افراد ہی پتنگ بازی پر بابندی لگانے میں پیش پیش تھے ، فوٹو : فائل

کمیٹی میں شامل افراد ہی پتنگ بازی پر بابندی لگانے میں پیش پیش تھے ، فوٹو : فائل

لاہور: ضلع حکومت نے پتنگ بازی پرپابندی ختم کر کےبسنت منانے کی تیاریاں خاموشی سےشروع کردیں۔

ذرائع کےمطابق ضلعی حکومت نے بسنت منانے کا ٹاسک لاہور دلکش کمیٹی کےچیئرمین جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدےکودیاہے ، کمیٹی کےممبران میں ایم پی اے خواجہ سلمان اور ڈی سی او لاہور بھی شامل ہیں۔

لاہوردلکش کمیٹی کوہدایت جاری کی گئی ہیں کہ بسنت منانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیں اور رپورٹ اعلیٰ احکام کو بھجوائیں،قابل غور بات یہ ہے کہ کمیٹی میں شامل افراد ہی پتنگ بازی پر بابندی لگانے میں پیش پیش تھے،اب انہیں ہی بسنت کی تیاری کےلئےپتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن سےمذاکرات کےلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔