عاطف اسلم کی میوزک وڈیو بھارت میں بھی ریلیز ہوگی

شوبز ڈیسک  منگل 8 نومبر 2016
بھارتی میڈیاکی خبرجھوٹی ہے ، فلم بھارت سمیت دنیابھرمیں ریلیز ہوگی ،عثمان  فوٹو فائل

بھارتی میڈیاکی خبرجھوٹی ہے ، فلم بھارت سمیت دنیابھرمیں ریلیز ہوگی ،عثمان فوٹو فائل

 لاہور: پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کی میوزک وڈیو جس کے بارے میں چندروز بھارتی میڈیا میں کہا گیا تھا کہ اسے بھارت میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق عاطف اسلم کے اسسٹنٹ عثمان نے کہا ہے کہ یہ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ عاطف اسلم نے بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کے ساتھ ترکی مں البم کا ایک گانا عکسبند کیا ہے ، لیکن اب عاطف اسلم کی مینجمنٹ ٹیم نے ان خبروں کو جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میوزک وڈیو بھارت میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔