میرا ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ہیں، سہیل خان

شوبز رپورٹر  منگل 8 نومبر 2016
’’شورشرابا ‘ میں ان کا کام اورفلمبندکیے جانے والا گیت شائقین برسوں یادرکھیں گے ۔  فوٹو : فائل

’’شورشرابا ‘ میں ان کا کام اورفلمبندکیے جانے والا گیت شائقین برسوں یادرکھیں گے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  فلمسازسہیل خان نے اداکارہ میرا ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، فلم ’ شورشرابا ‘ میں ان کا کام اورفلمبند کیے جانے والا گیت دیکھ کرشائقین اسے برسوں یادرکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے کیا۔ سہیل خان نے کہا کہ اداکارہ میرا کوجب اپنی فلم ’شورشرابا ‘ کے لیے رول آفرکیا توانھوں نے اس کوفوری قبول کیا۔ جہاں تک بات بھارتی ڈائریکٹرکے ساتھ کام کرنے کی ہے تواس حوالے سے بھی انھوںنے ثابت کیا کہ وہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں اوران کواپنے کام سے بہت لگاؤ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اداکارہ میرا بالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہیں اوران کے کام میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید نکھار آرہا ہے۔ مجھے تویوں لگتا ہے کہ اداکارہ میرا اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پرہیں اورکرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسی لیے میں اچھی اورمعیاری فلمیں دیکھنے والے شائقین کویہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب ہماری فلم ’’ شورشرابا ‘‘ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی توفلم بین اداکارہ میرا کے کام کودیکھ کرحیران ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔