خوبصورت اداکار درپن کو بچھڑے 37برس بیت گئے

کلچرل رپورٹر  بدھ 9 نومبر 2016
اداکار نے فلم اسٹار نیر سلطانہ سے شادی کی۔ درپن کا انتقال 8نومبر 1980 کو ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

اداکار نے فلم اسٹار نیر سلطانہ سے شادی کی۔ درپن کا انتقال 8نومبر 1980 کو ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ماضی کے مقبول اداکار درپن کی برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ درپن 1929 میں بھارت میں پیداہوئے اور بعد ازاں ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گئے۔

1950 میں بننے والی ہدایتکار حیدر شاہ کی اردو فلم ’’امانت ‘‘سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنیوالے درپن کا اصل نام سید عشرت عباس تھا۔  1953 میں درپن کے نام سے انھوں نے لقمان کی فلم ’’محبوبہ‘‘ میںکام کیا۔ اس فلم کے بعد بھارت چلے گئے جہاں انھوں نے چند ایک فلموں میں کام کیا تھا۔

1957 میں پاکستان واپسی پر درپن نے سب سے پہلے فلم ’’باپ کا گناہ‘‘ میں کام کیا لیکن اسی سال فلم ’’نوراسلام‘‘ کی سدابہار اور شاہکار نعت ’’شاہ مدینہ ، ثیرب کے والی‘‘ نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انھوں نے فلم اسٹار نیر سلطانہ سے شادی کی۔ درپن کا انتقال 8نومبر 1980 کو ہوا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔