- 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کو نیب نے طلب کرلیا
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
- سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے
- شدید اعتراضات کے بعد برطانیہ کا اسکولوں میں جنسی تعلیم پر نظرِثانی کا فیصلہ
پاکستان میں ہر دسویں موت ٹریفک حادثے سے ہوتی ہے، مقررین

سیکریٹری یوتھ افیئرز سندھ شعیب صدیقی نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ان حادثات میں ہلاکت اور معذوری کا شکار ہو رہی ہے. فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان میں ہر دسویں موت روڈ ایکسیڈنٹ سے ہوتی ہے،2012 میں کراچی میں 4000 روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے جس میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے۔
جس میں موٹر سائیکلوں کے حادثات میں 186 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 165 پیدل چلنے والے بھی حادثات کا شکار ہوئے، ٹریفک حادثات میں ملک میں سالانہ 45 ہزار اموات ہورہی ہیں جن میں70 فیصد موٹر سائیکل سوار ہیں،یہ بات مقررین نے محکمہ امور نوجوانان سندھ اور یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ پہلی یوتھ روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب میں کہی، صوبائی وزیر امور نوجوانان سندھ فیصل سبزواری نے کانفرنس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر سیکریٹری یوتھ افیئرز سندھ شعیب احمد صدیقی ‘ ڈائریکٹر یوتھ افیئر ز سندھ خورشید علی شیخ ‘ ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر کیپٹن طاہر نوید، سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے اور دیگر نے بھی خطاب کیا،صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان سندھ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ یہ امر قابل تشویش ہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تر تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
روڈ سیفٹی کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے مثبت سوچ و تبدیلی پیدا کرنا ہے،سیکریٹری یوتھ افیئرز سندھ شعیب صدیقی نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ان حادثات میں ہلاکت اور معذوری کا شکار ہو رہی ہے ،ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر کیپٹن طاہر نوید نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، ٹریفک اصولوں کی پیروی،ہلمٹ کا استعمال،تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے گریز اور ٹریفک سائنزپر عملدرآمد سے بڑی تعداد میں جان لیوا حادثات سے بچاجا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔