ڈیرہ اسماعیل خان: ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرعاشق اغوا کے بعد گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2012
مغوی ای ڈی او ڈاکٹر عاشق سلیم اور دیگر اہلکاروں کو اغواء کار رات گئے بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے میں چھوڑ گئے . فوٹو: فائل

مغوی ای ڈی او ڈاکٹر عاشق سلیم اور دیگر اہلکاروں کو اغواء کار رات گئے بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے میں چھوڑ گئے . فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد ہو کر گھر پہنچ گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم کو ٹیکنیشن عطاء اللہ اور ڈرائیور جاوید سمیت ایک ہفتہ پہلے کوہاٹ کے قریب اغواء کیا گیا تھا وہ پشاور میں سرکاری کام نبٹانے کے بعد واپس ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے، مغوی ای ڈی او ڈاکٹر عاشق سلیم اور دیگر اہلکاروں کو اغواء کار رات گئے بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے میں چھوڑ گئے جہاں مقامی لوگوں کے تعاون سے تمام افراد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔