صحافی اور ایف سی اہلکار کے درمیان مصالحت مقدمہ داخل دفتر

مدعیہ نے ایف سی اہلکارکومعاف کردیا،تفتیش میں کوئی قابل دست اندازی جرم ثابت نہیں ہوا


Staff Reporter November 13, 2016
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے تفتیشی افسرکی رپورٹ منظورکرتے ہوئے مقدمہ دفتر داخل کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

خاتون صحافی اور ایف سی اہلکار کے درمیان مصالحت ہوگئی عدالت نے مقدمہ دٖفتر داخل کردیا ہفتے کو مقدمے کے تفتیشی افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پیش ہوکر مقدمہ دفتر داخل کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ مدعیہ صائمہ کنول اور ایف سی اہلکار کے مابین مصالحت ہوگئی ہے۔

مدعیہ نے ایف سی اہلکار حسن کو معاف کردیا ہے اور مزید کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی غصے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی دوران تحقیقات کوئی قابل دست اندازی جرم ثابت نہیں ہوا اور مقدمہ داخل دفتر کرنے کی استدعا کی فاضل عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے مقدمہ دفتر داخل کردیا ہے۔

واضح رہے 20 اکتوبر کوصائمہ کنول کو دوران کوریج ناظم آباد میں واقع نادرا میں ایف سی اہلکار حسن سے تلخ کلامی پر تھپڑ مارا تھا مدعیہ نے نادرا آفس کے افسر اور ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

 

مقبول خبریں