ادویات ری ایکشن کیس؛ لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2012
ہائی کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے،درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے،درخواست گزار فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس کی جوڈیشل انکوائر ی رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے  پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے  بتایا گیا کہ ہائی کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے۔ اب صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ رپورٹ ابھی موصول ہوئی ہے عمل درآمد کے لیے مزید مہلت دی جائے ، جس پر عدالت نے استدعا قبول کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائر ی رپورٹ طلب کر کے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔