پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی افضل سندھو نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2012
افضل سندھو نے وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ فوٹو : فائل

افضل سندھو نے وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی افضل سندھو نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے.

افضل سندھو حلقہ این اے 191 بہاولنگر سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

افضل سندھو نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی تھی جس کے باعث وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔