- ایشیاکپ: پاک بھارت میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت
- ق لیگ پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج
- کراچی؛ فائرنگ رینج میں گوٹھوں کی اراضی شامل کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب
- اہم مقدمات میں اپنے رویے سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا، جسٹس فائز
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
- آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا
- ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ
- اگست کیلیے درآمدی ایل این جی سستی
- جامعہ کراچی کی اراضی پراسپورٹس پویلین قائم، انتظامیہ خاموش
- آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی خط، پاکستان نے دستخط کر دیے
- شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ؛ سیشن جج کو نظرثانی درخواست سن کر آج ہی فیصلے کا حکم
- کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق
- اب ٹک ٹاک پر الفاظ لکھیں اور اس سے وابستہ تصویر پائیں
- روزانہ دو کپ انگور جگر کی صحت کے لیے مفید قرار
- تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- فٹ بال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے
- مارکس اسٹوئنس نے محمد حسنین کی بولنگ پراعتراض جڑ دیا
- ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا گیا، ملک میں 4 کروڑ افرا د بیماری کا شکار

نامناسب غذامرض کی وجہ ہے،وزن گھٹنے پرڈاکٹرسے رجوع کرناچاہیے، لیاقت اسپتال میں سیمینارسے ماہرین کا خطاب فوٹو؛ فائل
کراچی: دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا گیا جب کہ پاکستان میں اس خاموش قاتل کا شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
ارسطو نے ذیابیطس کے بارے میں لکھا تھا کہ اس مرض میں گوشت اورہڈیاں گھل کر یورین میں شامل ہو جاتی ہیں، شعبہ طب میں یہ مرض خاموش قاتل کہلاتا ہے، مرض پر قابوپانے کے لیے انسولین استعمال کی جاتی ہے، دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پہلی بار انسولین 1923 میں متعارف کرائی گئی جسے یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈامیں تدریسی اورتحقیق کے شعبے سے وابستہ 2 ڈاکٹروں نے ایجادکیا تھا، کینیڈین ڈاکٹر فریڈرک بینٹنگ اوران کے ساتھ ڈاکٹرچارلس نے انسولین کی دریافت کے بعداس کا پہلی بارتجربہ جانور پر کیا جو کامیاب رہاجس پر ڈاکٹر فریڈرک کونوبل انعام سے نوازا گیا۔
بعد ازاں ماہرین طب نے ذیابیطس کا عالمی دن انسولین ایجاد کرنے والے ڈاکٹرفریڈرک بینٹنگ کی تاریخ پیدائش 14 نومبر کو منانے کا اعلان کیا جس کے بعد اب دنیابھر میں ذیابیطس کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جاتا ہے ،اس موقع پر سیمینارز اور واک کا انعقاد کیا جاتا ہے، ماہرین طب نے کہاہے کہ پاکستان میں 4 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں جس میں سے 25 فیصدکویاتوپتہ ہی نہیںکہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں یا پھر مناسب علاج کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دینے کے سبب ان کو گردوں،آنکھوں اور دل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔
نامناسب غذا ، موٹاپا، نامناسب لائف اسٹائل اس مرض کی وجوہات ہیں، اس کے علاوہ اگرخاندان میںکسی کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے تو ایسے شخص میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں، اگر پیاس زیادہ لگے، پیشاب بار بار آئے یا اچانک وزن تیزی سے گھٹنا شروع ہوجائے تواسی صورت میں فورا اپنے ڈاکٹرسے رجوع کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے لیاقت نیشنل اسپتال میں آگہی سیمینارسے خطاب میں کیا، اس موقع پرمفت طبی کیمپ بھی لگایا گیا ۔
جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کا معائنہ کروایا، اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرسلمان فریدی نے کہاکہ شوگر کا مرض جسم کے ہر حصے کو نقصان پہنچاتاہیتاہم میڈیکل سائنس کی ترقی کے سبب ذیابیطس جیسے موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے اورمریض ایک خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر عاقب سرفراز، ڈاکٹر علی اصغر، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر عمران غیّور، ڈاکٹر معین خان اورمنزہ حق نے سیمینار کے شرکا کو ذیابیطس اور اس سے منسلک دیگر امراض سے متعلق آگاہ کیا اور مرض کی روک تھام کے لیے مختلف طریقے بتائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔