- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
انڈین ہاکی لیگ: غیر ملکی کوچز پاکستانی پلیئرز کے انتخاب میں رکاوٹ
گرین شرٹس کپتان محمد عمران تک کی بولی نہ لگ سکی۔ فوٹو: فائل
لاہور: انڈین ہاکی لیگ میں غیرملکی کوچ پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب میں رکاوٹ بن گئے۔
ایونٹ کی 6 فرنچائز ٹیموں میں سے صرف ایک کی باگ ڈور مقامی آفیشل کے ہاتھ میں ہے،کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلیے 3 آسٹریلوی، ایک ایک ڈچ اور ملائیشین کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز کے مالکان نے دنیا بھر کے دستیاب کھلاڑیوں کی بولی لگانے کا تمام تر اختیار کوچز کے سپرد کردیا تھا، آسٹریلوی کوچز نے اپنے ملک کے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کوشش کی کہ ان کے زیادہ سے زیادہ پلیئرز فروخت ہو جائیں، ڈچ اور مقامی بھارتی آفیشلز نے بھی اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنوں کو نوازا۔
پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران،نائب کپتان محمد وقاص، فارورڈ عبدالحسیم خان اور عمر بھٹہ کو کسی فرنچائز نے خریدنے کی کوشش ہی نہیں کی، دیگر گرین شرٹس کھلاڑیوں کے دام بھی غیر ملکی پلیئرز کی نسبت انتہائی کم لگائے گئے۔ محمد راشد پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، ممبئی میجیشنز نے40 ہزار ڈالر کے عوض ان کی خدمات حاصل کیں۔
محمد رضوان سینئر کو دہلی ویویورائیڈرز 26 ہزار ڈالر کے عوض خریدا، محمد توثیق27 اور محمد فرید21 ہزار ڈالر کے عوض فروخت ہوئے، شفقت رسول، کاشف شاہ، رضوان جونیئر اور محمد عرفان فرنچائزر مالکان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر ٹاپ پلیئرز کی بولی شروع کروانا بھی گوارا نہیں کیا گیا، یاد رہے کہ بھارتی ہاکی لیگ کا آغاز آئندہ ماہ سے ہورہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔