- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
امین اقبال کا فلم ’’رہبرا‘‘ بنانے کا اعلان، پوسٹر لانچ کردیا
لاہور: معروف ٹی وی رائٹر ڈائریکٹر امین اقبال فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا پوسٹر لانچ کردیا۔ پوسٹرلانچ کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی معروف دانشور اور سماجی شخصیت آئی اے رحمان تھے۔
اس موقع پر امین اقبال نے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے فلم کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور 3 سال میں فلم انڈسٹری میں بہتری آئی ہے۔ سارہ افضل کیساتھ مل کر ایس اے انٹریٹمنٹ کے بنیر تلے ’’رہبرا‘‘ بنا رہے ہیں جس میں سنتوش کمار اور صبحیہ خانم کی نواسی سحرش خان مرکزی کردار نبھائیں گی دیگر فنکاروں میں احسن خان، عائشہ عمر، غلام محی الدین، سہیل سمیر، حنا خواجہ شامل ہیں۔
پانچ کروڑ روپے سے بنائی جانیوالی اس فلم کی عکسبندی 21 دسمبرسے شروع ہوگی جو لاہور، اسلام آباد،کراچی، رحیم یار خان اور پہاڑی علاقہ جات میں کی جائے گی اوراسے عیدالاضحیٰ پر ریلیزکیا جائے گا۔
امین اقبال نے کہا کہ فلم کے گانوں کے لیے عاطف اسلم سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں مختلف قسم کا گیت گانا چاہتا ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کون سا مختلف قسم کا گانا گانے چاہتے ہیں البتہ راحت فتح علی سمیت دیگر معروف گلوکاروں کی آواز میں گانے ریکارڈکیے جائیں گے۔
آئی اے رحمان نے کہا کہ فلم صرف تفریح نہیں تعلیم اور معلومات کا ذریعہ بھی ہے۔ نوجوان فلم میکر آج کے دور کی فلم بنار ہے ہیں اور امکانات نظر آرہے ہیں کہ فلم اب اپنا راستہ بنالے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔