ہالی ووڈ فلم ’’پیٹریاٹس ڈے‘‘21 دسمبر کو ریلیز ہوگی

شوبز ڈیسک  جمعرات 17 نومبر 2016
فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ، جان گڈمین، جے کے سیمنز، ونسینٹ کراٹولا، جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ، جان گڈمین، جے کے سیمنز، ونسینٹ کراٹولا، جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’پیٹریاٹس ڈے ‘‘ 21دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی گزشتہ روز فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

امریکی شہر بوسٹن میں 2013 میں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے پر مبنی اس فلم کی ہدایات پیٹر برگ نے دی ہیں جس میں بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملی دکھائی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ، جان گڈمین، جے کے سیمنز، ونسینٹ کراٹولا، جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اسکاٹ اسٹوبر اور ڈوروتھے اوفریو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔