عراقی صدر جلال طلبانی کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل

نیوز ایجنسیاں  بدھ 19 دسمبر 2012
سرکاری طور پر اْن کی صحت کے حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

سرکاری طور پر اْن کی صحت کے حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

بغداد: عراق کے صدر جلال طلبانی کو دارالحکومت بغداد کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور اْن کی بیماری کو ’ ہیلتھ ایمرجنسی‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

حکومتی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو تھکاوٹ کی وجہ سے سوموار کی شب دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری طور پر اْن کی صحت کے حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 2008 میں امریکہ میں عراقی صدر کے دل کا آپریشن ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔