پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کی حکمت عملی تیار

ملک سعید اعوان  جمعـء 18 نومبر 2016
سابق وزیر قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے لیے پنجاب میں پارٹی کو منظم اور فعال کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔

اس سلسلے میں پارٹی کے متحرک اور نظریاتی جیالوں کو اہم ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں سابق وزیر قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنایا جائے گا، جس کا اعلان آج متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔