’’ایکسپریس‘‘ لٹریری فیسٹیول 25 نومبر کو فیصل آباد میں ہوگا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 19 نومبر 2016
افتتاحی تقریب 25نومبر کو سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی پہلے روز ہونیوالے مکالمہ ’’ادب اورفنون لطیفہ۔ آج سے کل تک ‘‘ کی صدارت بانو قدسیہ کریں گی۔  فوٹو: ایکسپریس

افتتاحی تقریب 25نومبر کو سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی پہلے روز ہونیوالے مکالمہ ’’ادب اورفنون لطیفہ۔ آج سے کل تک ‘‘ کی صدارت بانو قدسیہ کریں گی۔ فوٹو: ایکسپریس

فیصل آباد: ایکسپریس میڈیا گروپ کے خصوصی تعاون سے تیسرا سالانہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول 25اور 26 نومبر کو نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد میں ہوگا۔

گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی فیسٹیول میں ادب اور لٹریچر کی قد آور شخصیات شریک ہونگی۔ ایونٹ کو منظم اور یادگار بنانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس مرتبہ شرکت کرنیوالی شخصیات میں ڈاکٹر مبارک علی، شائعر و کالم نگار ظفر اقبال، ایکسپریس نیوز کے پروگرم خبردار کے آفتاب اقبال، تہمینہ درانی عرفان کھوسٹ، سرمد سلطان کھوسٹ، بانو قدسیہ، پرویز ہود بھائی، سلیمہ ہاشمی، کشور ناہید، منو بھائی کالم نگار و مزاحیہ شائع خالد مسعود خان، عباس تابش انجم سلیمی، آصف فرخی ،عطاء الحق قاسمی، انکل سرگم فاروق قیصر، نعیم بخاری، عتیقہ اوڈھو، زیبا بیگم اور کمپیئر نورالحسن شامل ہیں۔ انتظامی کمیٹی کے ممبران میں اصغر ندیم سید، سائرہ حیات اور شیبا عالم شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب 25نومبر کو سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی پہلے روز ہونیوالے مکالمہ ’’ادب اورفنون لطیفہ۔ آج سے کل تک ‘‘ کی صدارت بانو قدسیہ کریں گی۔ کلیدی خطبات پرویز ہود بھائی، سلیمہ ہاشمی، اصغر ندیم سید اور سارہ حیات پیش کریں گے جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شیبا عالم انجام دیں گی۔ 6 سے شام 7بجے تک شعری نشست میں منو بھائی، کشور ناہید، خالد مسعود ،عباس تابش اور انجم سلیمی شریک ہونگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔