- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
انسانی خون کی منتقلی سے بوڑھے چوہے جوان ہوگئے
کیلیفورنیا: امریکی سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربے کے دوران بوڑھے چوہوں میں جوان انسانی خون داخل کرکے انہیں ایک بار پھرجوان کردیا۔
کیلیفورنیا کی بایوفارماسیوٹیکل کمپنی ’’الکاہسٹ‘‘ نے 18 سالہ صحت مند نوجوان انسانوں کے جسم سے خون حاصل کرکے اس میں سے خوناب (بلڈ پلازما) علیحدہ کیا اور اس کی کچھ مقداریں انجکشن کے ذریعے ایسے چوہوں میں داخل کیں جو ایک سال کے تھے۔ چوہوں میں یہ عمر ادھیڑ عمری سے کچھ زیادہ کی ہوتی ہے جسے ہم انسانوں میں 50 سال کا قائم مقام سمجھ سکتے ہیں۔
ہفتے میں 2 مرتبہ جوان انسانی خون کا پلازما لگانے کے پندرہ دن بعد ان چوہوں میں جوانی کے آثار ایک بار پھر دکھائی دینے لگے اور وہ ایک بار پھر جوان چوہوں کی طرح چاق و چوبند ہوگئے۔ انہوں نے آزمائشی بھول بھلیوں میں بھی جوان چوہوں جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بعض طبّی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاید جوان خون کی منتقلی سے بوڑھوں کی صحت بہتر ہوسکتی ہے اور وہ ایک بار پھر نسبتاً جوان ہوسکتے ہیں لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ یہ بھی اندازہ ہورہا تھا کہ شاید اس معاملے میں خوناب (بلڈ پلازما) کا کردار سب سے اہم ہے۔
الکاہسٹ میں ماہرین اسی خیال کی ابتدائی تصدیق کرنے کے لیے چوہوں پر تجربات کرنے کا فیصلہ کیا جن سے مذکورہ بالا نتائج حاصل ہوئے جو مثبت ہیں۔ اب ان کا منصوبہ اسی تجربے کو انسانوں پر دُہرانے کا ہے تاکہ حتمی طور پر یہ تصدیق کی جاسکے کہ انسانوں میں بھی یہی ہوتا ہے یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔