- لانگ مارچ، توڑپھوڑ کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارک لین ریفرنس سماعت؛ آصف زرداری کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، وکلا
- انسداد انتہا پسندی؛ پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے
- خواتین کے حقوق کا بہانہ؛ آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز کھیلنے سے انکار
- کراچی؛ ایل پی جی کی دکان پر افطار کے وقت ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی
- پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسے کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع
- پاک فوج میں بھرتی کیپٹن سمیت افغان شہریوں کو برطرف کیا گیا، وزیر دفاع
- الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید
- حماس سے لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک؛ مجموعی تعداد 250 ہوگئی
- پی ایس ایل9 فائنل؛ عماد وسیم نے کیا تاریخ رقم کی؟
- پی ایس ایل9؛ شاداب نے اہلیہ کو ایوارڈ، ماں کو میڈل دے دیا
- 5 ہزار ایکڑ پر چارے کی کاشت، سعودی کمپنی سے معاہدہ
- بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
- موبائل کی درآمدات میں 156 فیصد اضافہ
- ایچ بی ایف سی نے عوام کو سستے تعمیراتی قرضوں کی فراہمی بند کردی
- حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- مفت راشن اسکیم؛ عوام کی عزت نفس کا بھی خیال کیجیے
- مشفیق الرحیم، انجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ کا مذاق اڑانے لگے
- کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار
بینظیرقتل کیس؛ پرویز مشرف کوپاکستان لانے کافیصلہ
راولپنڈی: سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو قتل کیس میں سرکاری پراسیکیوٹرز نے مقدمہ کے ملزمان سابق صدرجنرل پرویزمشرف، ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد سے جواب کیلیے40 سوالوں پرمشتمل سوالنامہ تیارکر لیا، جو عدالت کے توسط سے آٹھوں ملزمان کو آئندہ تاریخ پر فراہم کرکے ان سے ہاں یا ناں میں جواب لیاجائے گا۔
پراسیکیوٹر نے ملزم پرویز مشرف کو صفائی کا بیان ریکارڈ کرانے کیلیے بیرون ملک سے پاکستان آکر عدالت پیش ہو کر بیان ریکارڈکرانے کیلیے آئندہ تاریخ پرتحریری درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایف آئی اے ٹیم اور پراسیکیوٹرز نے باہم مشاورت کے بعدملزم پرویز مشرف کوپاکستان لانے کافیصلہ کیا ہے۔سینئر پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے ایکسپریس کوبتایاکہ شرف کو استثنیٰ دیے جانے کے باوجود وہ انھیں بیان کیلیے پاکستان لانیکی درخواست ضرور دائر کریں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ملزمان سابق صدر پرویز مشرف، ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد سمیت آٹھوں میں سے کسی بھی ملزم نے اپنا صفائی کا بیان ریکارڈ نہیںکرایا جس پر عدالت نے آٹھوں ملزمان کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت میں بیان داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ان بیانات کے بعد یہ مقدمہ فیصلہ کے قریب پہنچ جائے گا،گزشتہ روزتمام ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے،یہ مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے27 دسمبر2007 کودرج کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔