فلم ’’سمرفز دی لوسٹ ولیج‘‘ کا پہلا ٹریلر منظر پر آگیا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2016
جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس:  ہالی ووڈ کی2011 میں ریلیز ہونیوالی انیمیٹیڈ فلم ’’دی سمرفز‘‘ کے دوسرے حصے ’’سمرفز دی لوسٹ ولیج‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر نے کرداروں کو آواز دی ہے۔ جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔