آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  ہفتہ 19 اگست 2017
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی، کسی سے بھی الجھنے کی غلطی نہ کریں ورنہ بات بہت دور تک جا سکتی ہے، کاروبار نو کا آغاز شوق سے کیجیے، نتائج شاندار برآمد ہو سکتے ہیں، مقدمہ بازی سے قطعی اجتناب برتیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

آپکے مدتوں پرانے دوست بھی بلاوجہ آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، آپکے شریک حیات کا مزاج مشتعل اور ذہن خاصا بکھرا رہے گا، کاروبار کرنے والے حضرات کو بھی ہم احتیاط کا مشورہ دیں گے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

پوری جدوجہد اور محنت کیجیے جو کچھ ملے اسی پر اکتفا کر لیں، زیادہ لالچ میں نہ پڑیں ورنہ گزر اوقات کے لیے بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں، مکان یا زمین کے سلسلے میں الجھن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے، اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقعہ سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو بہت حد تک پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ بہادر اور نڈر انسان ہیں، بے پناہ قوت ارادی کے مالک ہونے کی وجہ سے دشوار گزار راستے بھی آپ کے لیے باعث تشویش نہیں بنتے، اس کے باوجود ہم آپ کو ہوشمندی کا درس دیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کر لیں تو کامیابی ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے، مکان کی تعمیر و مرمت کا چانس مل سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

خود پر زیادہ گھمنڈ نہ کیجیے بلکہ اپنے اچھے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کیجیے، کسی نئے کاروبار کا ارادہ اگر ہو ہی گیا ہے تو پھر شریک کار کو اپنانا نہ بھولیں، اپنے افسران سے ہرگز نہ الجھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کا محبوب اب راہ راست پر آ چکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کے بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجیے تاکہ آپ کی خواہش بھی جائز اور باعزت طریقے سے پوری ہو جائے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

گزشتہ آپ نے اپنی اور دوسروں کی بہتری کے لیے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکا، چند نئے دوست آپ کے قریب آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ہم پورے یقین و اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر آپ نے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کر لیا اور اپنی سوچوں کو اپنی ہی گرفت میں رکھا تو یقینا یہ عرصہ آپ سے تعاون کر سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جن راستوں پر چل کر آپ غیر متوقع مایوسی سے دوچار ہو گئے تھے اب دوبارہ اسی راستے کو اپنا لیجیے اس بار کامیابی خود بخود آپ کے گلے کا ہار بن سکتی ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

آپ نے ہمارے گزشتہ دیے گئے اشاروں کو نہ سمجھا اور اپنے شریک حیات کو مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ آپ کو کئی مواقع پر اچھے خاصے چانسز مہیا ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔