- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، ہلیری کلنٹن نے بھی نتائج تسلیم کرکے مجھے مبارک باد دی تھی، ہمیں نتائج کو تسلیم کرکے مستقبل کی طرف بڑھنا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین کی جانب سے وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر نو منتخب امریکی صدر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کوچیلنج کرکے جل اسٹین اپنی تجوری بھرنا چاہتی ہیں، نتائج چیلنج کرنے کے بجائے نتائج کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن اپنی شکست تسلیم کی اور مجھے مبارکباد دی اس لئے اب مستقبل کی جانب بڑھنے چاہیئے تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ گرین پارٹی کی جعل سازی ہے۔
گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے مشی گن اور پنسلوانیا میں بھی اسی طرح کی درخواستیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ دھاندلی کے الزامات سب سے پہلے خود ٹرمپ نے لگائے تھے، انتخابی مہم کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ اگر فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔