پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے، عبدالباسط

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی پیشرفت کے لیے کشمیر کے بنیادی مسلے کا حل ضروری ہے، عبدالباسط۔ فوٹو : فائل

دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی پیشرفت کے لیے کشمیر کے بنیادی مسلے کا حل ضروری ہے، عبدالباسط۔ فوٹو : فائل

نئی دلی: بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹریو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف مذاکرات ہی تمام مسائل کے حل میں پیشرفت کا واحد راستہ ہے لہذا جلدی یا دیر سے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ بغیر کسی شرط کے تمام مسائل کے حل کے لیے پائیدار، جامع اور بامقصد مذاکرات کا خواہشمند رہا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر کوششیں بھی کیں گئی ہیں۔

کنٹرول لائن کی تشویش ناک صورتحال پر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی پیشرفت کے لیے کشمیر کے بنیادی مسلے کا حل ضروری ہے اور بھارت کو اس بات کو سمجھنا ہوگا جب کہ خطے کے امن و ترقی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات بھی انتہائی ضروری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔