- کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
- 9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ، ضمانتیں منظور
- پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم
- پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا
- وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش
- راولپنڈی آئل ٹینکرز کی ہڑتال، آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اظہار لاتعلقی
- خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی
- سعودی لیگ؛ مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل
- آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع ہوگئی، وزیرخزانہ
- بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ رضوان، نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں
- فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی
- بیماری آنے سے پہلے سرگوشی کرتی ہے
- بھارت: ارب پتی جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
- چلنے کے انداز اور رات کی نیند کے درمیان تعلق کا انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے دور میں سب سے زیادہ معاوضے والی مہارت کیا ہوگی؟
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کئی ریکارڈز بابراعظم کے منتظر
ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کیلیے خطرناک ہوگا، جنرل(ر)راحیل شریف
راولپنڈی: پاک فوج کے سبکدوش سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ بیرونی خطرات سےنمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی خطرات سےنجات پانا ہوگی جب کہ ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کے لیے خطرناک ہوگا۔
پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت بہت بڑا اعزازتھا، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا اعزاز بخشا، ہر فیصلہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دی اور قومی مقاصدحاصل کرنے کے لئے اپنی اور فوج کی صلاحیتیں بروئے کار لایا۔ بلوچستان اور کراچی میں امن کا قیام ہو یا سی پیک ہر جگہ کامیابی حاصل کی۔ دفاع وطن میں پاک فضائیہ اور بحریہ کی خدمات بھی مثالی ہیں، دفاع پاکستان کیلیےخواتین، بچوں ، جوانوں ، بزرگوں نے قربانیاں دیں۔
سابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف لڑ کر تاریخ کے دھارے کو موڑا اور قوم کو نئی امید دی، پاک فوج نے ضرب عضب میں وہ معیار قائم کئےجن کی مثال عصرحاضرمیں نہیں ملتی، اس کامیاب سفر میں رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نےاہم کردارادا کیا۔
راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں، وقت کاتقاضا ہےکہ ادارے حالات کا ادراک کریں، کامیابیوں اور استحکام کیلیےضروری ہےشہدا کی قربانیوں کو نہ بھلایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد لازمی ہے، وطن کےخلاف پاک فوج مضبوط ترین دیوار ہے، اندرونی وبیرونی خطرات سےنمٹنے کےلئےپاک فوج مصروف رہےگی، مکمل امن کی جانب ہمارا سفرجاری ہے، ہماری منزل اب دور نہیں۔ بیرونی خطرات سےنمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی خطرات سےنجات پانا ہوگی، اندرونی طور پر کرپشن، جرائم اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔
جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ، بھارت ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری نہ سمجھے، ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کےلئےخطرناک ثابت ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سابق آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں امن اور ترقی کی اہم ضمانت ہے، سی پیک کےدشمن اسے سبوتاژ کرنے کے بجائے اس کے ثمرات میں شامل ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔