لائن آف کنٹرول پرصورتحال جلد ٹھیک ہو جائے گی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
مجھ پر بھاری ذمہ داریاں آئی ہیں تاہم اللہ کے فضل سے پوری کروں گا، جنرل قمر جاوید باجوہ، فوٹو؛ اے ایف پی

مجھ پر بھاری ذمہ داریاں آئی ہیں تاہم اللہ کے فضل سے پوری کروں گا، جنرل قمر جاوید باجوہ، فوٹو؛ اے ایف پی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انشاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائے گی۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھاری ذمہ داریاں آئی ہیں تاہم اللہ کے فضل سے پوری دیانت کےساتھ  ذمہ داریوں پر پورا اتروں گا اور ہم مل کر قومی چیلنجزسےنمٹیں گے جب کہ ایل او سی کی صورتحال بھی انشاء اللہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے، میڈیا مثبت کوریج کرے اور اس میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے نئے سربراہ شرکا کےساتھ گھل مل گئے، انہوں نے تقریب کے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں موجود شہید کی والدہ سے ملاقات کی اور بچوں سے ہاتھ ملایا جب کہ اس موقع پر انہوں نے ایک خاتون رپورٹر کے سر پر دست شفقت بھی پھیرا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔