او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک، سابق آرمی چیف کے الوداعی کلمات

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
سابق آرمی چیف کو فوجیوں نے زندہ باد کا نعرہ لگا کر خدا حافظ کہا، فوٹو : فائل

سابق آرمی چیف کو فوجیوں نے زندہ باد کا نعرہ لگا کر خدا حافظ کہا، فوٹو : فائل

راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کمان سنبھالنے کی تقریب میں سربراہ پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ جنرل راحیل شریف کو کن الفاظ میں یاد رکھیں گے؟

نتائج ملاحظہ کریں

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے بعد سابق آرمی چیف کو فوجیوں نے زندہ باد کا نعرہ لگا کر خدا حافظ کہا جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ جب انہیں رخصت کرنے پہنچے تو جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا کہ او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک۔

کوئز : جنرل راحیل شریف کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ مضبوط قوت فیصلے کے حامل ہیں اور جو اعتماد ان پر کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔