- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملوں کے نتیجے میں 2 فوجی افسران سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ناگروٹا میں علی الصبح بھارتی فوجی کیمپ میں 3 حملہ آور داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں 3 حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ حملہ آور صبح ساڑھے 5 بجے ملٹری بیس کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے آرٹلری یونٹ میں دستی بم پھینکے تاہم سخت سیکیورٹی کے باوجود حملہ آوروں کی آرٹلری یونٹ تک رسائی کی تحقیقات کی جائے گی جب کہ حملے سے تاثر ملتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف عام شہریوں کے بجائے صرف فوجی اہلکار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرا حملہ سامبھا سیکٹر میں ہوا جہاں مسلح افراد نے بی ایس ایف کے قافلے پر حملہ کیا جس میں دو حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق ناگروٹا میں مزید حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوجی اڈے پر حملے میں 18 اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجی مارے گئے تھے جس پر بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگادیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔