بلوچستان کے ضلع سبی میں سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، ترجمان ایف سی

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ ،دیسی ساختہ بم ، بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ ،دیسی ساختہ بم ، بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ فوٹو؛ فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے تلی میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 3  ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں راکٹ ،دیسی ساختہ بم ، بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔