- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم
ساہیوال: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پیشگی اطلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس کا آفس اسپتال سے دور قائم کرنے پر انتظامیہ کی سرزنش کی اور کہا کہ جب تک ڈاکٹر بہترین انسانی رویئے نہیں اپنائیں گے اس وقت تک صحت کے شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ مریضوں کی آواز آپ کے کانوں تک نہ پہنچ پائے اور کوئی مریض اپنے مسئلے کو حل کے لئے آپ سے رابطہ نہ کرسکے۔ انہوں نے ایم ایس آفس کو فوی طور پر اسپتال کے اندر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس آفس کے دور ہونے کا کوئی جواز نہیں اور آفس کی تعمیرو مرمت کا کوئی عذر قابل قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کے رجسٹر کا جائزہ لیا اور غیر حاضر ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کمشنر ساہیوال ڈویژن کو حاضری رجسٹر کی جانچ پڑتال کر کے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو چیک کرنا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔