- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
عامر خان کی اہلیہ کے گھر چوری کی واردات
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیوی کرن راؤ کی رہائش گاہ سے 80 لاکھ مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ہیں جس کا مقدمہ درج کروالیا گیا ہے جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیوی کرن راؤ کی باندرا کی رہائش گاہ سے ہیرے انگوٹی اور سونے کا قیمتی ہار چوری ہوگئے ہیں جن کی مالیت 80 لاکھ روپےبنتی ہے، واقعے کے بعد کرن راؤ کے والد نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے کرن راؤ کے گھر کا جائزہ لیا اور موقعے پر موجود گھر کے اسٹاف سے پوچھ کچھ کی جب کہ چوری کی واردات کے بعد گھر میں کام کرنے والے 3 ملزم غائب ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔